171

ثانیہ مرزا کی مداحوں کیلئے خوشخبری۔اب کیا کرنیوالی ہیں۔جانیں

حیدرآباد(ویب ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی زندگی پر مبنی فلم بنانے کےلئے تیار ہیں یہ مشہور

کھلاڑی جوڑی اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں نظر آتی ہے اور اپنے مداحوں کو خوش اور حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتی۔اس بار بھی ہمیشہ کی طرح شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے لئے ایک زبردست خوشخبری لے کر آئے ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ہم اپنی زندگی پر مبنی فلم بنانے کے لئے اس وقت چند لوگوں سے رابطے میں ہیں کورونا وبا کی وجہ سے تمام عمل تھوڑی سست روی کا شکار ہے تاہم اس پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے۔ثانیہ مرزا نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے کہا کہ شعیب کے بارے میں تو وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں لیکن ان کا خیال ہے کہ وہ خود کبھی اچھی اداکارہ نہیں بن سکتیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کیمرے کے سامنے شرما جاتی ہیں اس لئے انہیں نہیں لگتا ہے کہ اداکاری کی دنیا میں ان کی کوئی جگہ ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب کچھ تو کرنا پڑے گا،ہمارے چیٹ شو کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائے گی۔ انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا کے کیمرے کے سامنے شرمیلے ہونے کے بارے حیرت کا اظہار کیا گیا کیونکہ ثانیہ مرزا کو اکثر ہی ٹاک شوز میں اور ٹک ٹاک ویڈیوز میں بہت پراعتماد دیکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ’ان کا مزاحیہ انداز ہمیشہ زبردست ہوتا ہے تاہم کیمرے کے سامنے شرمیلے ہونے کا دعویٰ وہ اداکاری کے حوالے سے کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے شعیب ملک اور

ثانیہ مرزا نے اپنے چیٹ شو کا اعلان کیا تھا جو کہ پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلیکس پر نشر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں