118

یہاں سخت سردی کا انتظار کیا جاتا ہے کیونکہ ۔۔ ہنزہ میں جما دینے والی سردی میں نوجوان تیراکی کیوں کرتے ہیں

ہنزہ (نیوز ڈیسک )پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں منفرد احساست اور دلچسپ جذبات ایک ساتھ دیکھنے کو ملتے ہیں، یہاں لوگ محبت کا اظہار ہی اس طرح کرتے ہیں کہ سامنے والا تعریف کیے بغیر رہ نہیں سکتا ہے۔اس خبر میں آپ

کو اسی حوالے سے بتائیں گےپاکستان کے صوبے گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں ان دنوں کچھ ایسے مقابلے ہو رہے ہیں جو یقینا آپ کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہوں گے۔سوشل میڈیا پر پامیر ٹائمز کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہنزہ کے نوجوان تیراکی کے مقابلے میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، جبکہ اس مقابلے کے مہمان خصوصی پاکستان آرمی کے افسر سمیت مقامی انتظامیہ مقابلے میں شامل نوجوانوں کے حوصلے کو سراہ رہے ہیں۔دراصل یہ مقابلہ پاکستان آرمی سے اظہار یکجہتی کے لیے رکھا گیا تھا۔ونٹر سوئمنگ فیسٹیول کے نام سے یہ ایونٹ مورخون میں منایا گیا تھا جو کہ ہنزہ کا خوبصورت ترین علاقہ ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے جوانوں نے پاکستان اور پاکستان آرمی سے اپنی محبت کا اظہار کیا جبکہ وطن کے لیے مر مٹنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اس فیسٹیول میں دیگر کھیل بھی شامل تھے جبکہ خواتین کی جانب سے بڑی تعداد میں بھی

شرکت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں