158

سوشل سائٹس کی سروسز ایک بار پھر متاثر

سوشل ویب سائٹس کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہوگئیں جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے فین بک کی جانب سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے نیٹ ورک ڈاؤن ہونے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
<


اپنے پیغام میں فیس بک کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ صارفین کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔


تاہم پاکستان میں فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی کوئی اطلاعات اب تک سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے دوسری مرتبہ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

اس سے قبل پیر کے روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 7 گھنٹوں تک متاثر رہیں جس کی وجہ سے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں