105

ریڑھی کار سے ٹکرانے پر خاتون بپھر گئیں، پھل سڑک پر پھینک دیے

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارت سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں خاتون کو ریڑھی بان سے بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی

ہے جس میں خاتون اور ریڑھی بان کے درمیان پیش آئے واقعے کو دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق واقعہ بھارت کے شہر بھوپال میں اس وقت پیش آیا جس میں خاتون کی گاڑی سے پھلوں سے بھری ریڑھی ٹکرائی جس کے بعد خاتون نے طیش میں آکر ریڑھی سے پھل گرانا شروع کردیے۔ویڈیو میں خاتون کو پھل فروش پر چلاتے اور سڑک پر آنے والی گاڑیوں کو کچھ کہتے بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم کسی بھی گاڑی یا فرد نے خاتون کو اس عمل سے

نہیں روکا۔ویڈیو میں ریڑھی بان کو خاتون سے التجاکرتے بھی دیکھا جاسکتا ہےلیکن خاتون نے اس پھل فروش کی ایک بار نہ سنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں