0

عمران خان سے ملاقات کے لیے ایس او پیز طے، 3 فوکل پرسن مقرر

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے ایس او پیز طے کر لیے گئے، اس حوالے سے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا گیا۔عمران خان سے کون کب ملاقات کر سکے گا اس حوالے سے نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ بانی پی ٹی آئی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان ایس او پیز پر اتفاق ہوا۔جیل ملاقات سے متعلق ایس او پیز پر عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی کو جیل ملاقات کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا۔ ہر فوکل پرسن جیل میں ملاقاتوں کے لیے 2 نام دے گا۔ ہفتے میں 2 دن یعنی منگل کو فیملی، جمعرات کو وکلاء اور دیگر۔ ایس او پیز کے مطابق عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ پی ٹی آئی کے بانی کی رضامندی سے مشروط ہوگا۔ جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو عمران خان سے 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں