0

رمضان المبارک، 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں 50 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے، 50 ہزار سے زائد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔عازمین کی بڑی تعداد علاقائی مساجد میں بھی اعتکاف میں بیٹھے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے، اس سلسلے میں انسانی اور تکنیکی سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔حرمین انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں