0

ایکواڈور کی سب سے کم عمر خاتون میئر فائرنگ سے ہلاک

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی کم عمر ترین خاتون میئر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔مقامی پولیس کے مطابق، 27 سالہ بریگزٹ گارسیا، ساحلی شہر سان ویسینٹے کے میئر کو اتوار کی صبح گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لیڈی میئر اپنے کمیونیکیشن ڈائریکٹر جیرو لور کے ساتھ کرائے کی کار میں سفر کر رہی تھیں کہ انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں کہا ہے کہ گولیاں گاڑی کے اندر سے چلائی گئیں اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب ایکواڈور کی حکومت نے اس واقعے کو مجرمانہ فعل قرار دیا ہے تاہم اس قتل کے پیچھے کسی شخص یا گروہ کے ملوث ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں