0

غزہ: اسرائیلی فوج کے خوفناک جرائم، اسپتالوں میں خواتین کی عصمت دری

یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز کی ڈاکٹر عالیہ خان نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ہسپتالوں میں خواتین کی عصمت دری کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عالیہ خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے اسپتالوں میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی۔ ڈاکٹر عالیہ خان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الخیر ہسپتال میں ایک خاتون کو 2 دن تک ریپ کیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے ناصر ہسپتال میں ایک خاتون کو اس کے بھائی اور شوہر کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ ڈاکٹر عالیہ نے بتایا کہ بھائی اور شوہر نے اپنے کپڑوں سے خود کو ڈھانپنے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ اسرائیل کو غزہ تک بلا روک ٹوک امداد فراہم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی سرحد پر امدادی ٹرکوں کو روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔ غزہ میں اتنے زیادہ لوگوں کو مرتے اور تکلیف میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ رفح میں زمینی کارروائی انسانی تباہی کا باعث بنے گی، یہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا وقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں