0

روسی صدر پیوٹن کی صدر زرداری کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر آصف زرداری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔روسی صدر پیوٹن نے پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب صدر آصف زرداری کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی جانب سے صدر بننے پر مبارکباد دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں