0

الیکشن کے دن انٹرینٹ بند ہو گا یا نہیں؟ پی ٹی اے نے اعلان کر دیا

اسلام آباد:پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پرانٹرنیٹ بند نہیں کیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا ہر انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔پی ٹی اے نےواضح کیا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔اس حوالے سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ، ’انتخابات کے دن صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی۔‘واضح رہے کہ نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجازعام انتخابات کے دوران انٹرنیٹ میں خلل پڑنے اور بند ہونے کے امکان کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر بندش کی خبریں وائرل ہیں۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہت ہے کہ وہ انتخابات کے دوران ملک بھرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارم تک رسائی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں