0

سب کو جیلوں میں بھیجنے والا آج خود جیل میں ہے، رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کیاکہا؟جانیں

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سب کو جیلوں میں بھیجنے والا آج خود جیل میں ہے، عدالتوں سے میٹرس، دیسی مرغیاں اور ایکسرسائز کا سامان مانگتا پھرتا ہے۔فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ ایک سازش کے تحت نواز شریف کی حکومت ختم کی گئی، پھر ایک نمونے کو ملک پر مسلط کیا گیا، جس نے نفرت پھیلائی، میرے خلاف ایک ایسا مقدمہ بنایا جس کی سزا موت تھی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فرح گوگی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے پیسے پکڑتی تھی، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے سبسڈیز ختم کی گئیں، مہنگائی نے پاکستان کو اپنے شکنجے میں لے لیا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں جیتنے کے باوجود ہم حکومت نہ بنا سکے، ہمیں عدالتوں اور انکوائریز میں مصروف رکھا گیا، 8 فروری کے بعد مسلم لیگ ن مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں