0

شاہ رخ خان کی سالگرہ، “منت” سے ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ پر اُن کے گھر “منت” کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔دُنیا بھر میں اپنی شہرت کے جھنڈے گاڑنے والے بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان آج اپنی 58ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اُن کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لاکھوں مداح پُرجوش نظر آرہے ہیں۔گزشتہ شب جیسے ہی 12 بجے اور شاہ رخ خان کی سالگرہ کی شروعات ہوئی تو ہر سال کی طرح کی اس بار بھی اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُن کے گھر “منت” کے باہر جمع ہوگئی۔شاہ رخ خان کے مداح غبارے، سالگرہ کے پوسٹرز لیے اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اُن کے گھر باہر کھڑے رہے، اس موقع پر مداحوں نے خوشی میں پٹاخے بھی پھوڑے۔ہر سال اپنی سالگرہ پر، سُپر اسٹار اپنے مداحوں کو مبارکباد دینے کے لیے اپنی بالکونی میں باہر آتے ہیں، مداحوں کے لیے اُن کی سالگرہ کسی تہوار سے کم نہیں ہوتی۔اس بار بھی شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو مایوس نہں کیا، وہ اپنے گھر کی بالکونی میں آئے اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اداکار کی منت کی بالکونی سے مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ ڈنکی‘ کا ٹیزر بھی آج ہی اُن کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا، شاہ رخ خان کی فلم ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی۔اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں ’ پٹھان‘ اور ’جوان‘ باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں