0

نصرت فتح کی قوالی پر حدیقہ کی آواز، وہاج و ہانیہ کی اداؤں نے محفل لوٹ لی

اسلام آباد:پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قوالی کےشہنشہا استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی “جانی دور گئے” کو اپنی آواز میں پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے اپنے وعدے کے مطابق 29 اکتوبر کو “جانی دور گئے” کو اپنی آواز پیش کیا جبکہ میوزک ویڈیو میں وہاج علی اور ہانیہ عامر کی ادائیں مداحوں کو بھا گئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گلوکارہ نے اپنی میوزک ویڈیو ریلیز کا اعلان کیا اور کیپشن میں لکھا کہ جانی دور گئے ریلیز کر دیا گیا ہے، یہ ایک ماسٹر پیس ہے جو حقیقی معنوں میں پیار اور جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ حدیقہ کیانی کی سُریلی آواز میں پیش کیے گئے اس گانے کی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار وہاج علی بھی نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں