0

ہم کون ہوتے ہیں جو تحریک انصاف پر پابندی لگائیں؟ نگراں وزیراعظم کابیان

لاہور : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر الیکشن کمیشن نے کوئی پابندی نہیں لگائی تو ہم کون ہوتے ہیں جو تحریک انصاف پر پابندی لگائیں؟تفصیلات کے مطاق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے، شاہی قلعے کے ثقافتی ورثےکی بحالی خوش آئند ہے، تہذیب وثقافت کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، توقع ہے دیگر صوبے بھی ثقافتی ورثہ محفوظ بنانے کیلئے کردارادا کریں گے ، وفاقی حکومت کی پنجاب حکومت کو جہاں ضرورت ہوگی تعاون کریں گے۔غیر قانونی مقیم کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیجاجارہا، غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو واپس اپنے ملک بھیجاجائیگا، کسی بھی دوسرے ملک کا شہری ویزا لیکر آسکتا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ کسی کی املاک پر قبضہ کرنا یا ہتھیانا ہمارامقصد نہیں، دنیا کا کوئی بھی ملک بغیر دستاویز کسی کو رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے جتنے آپ بےچین ہیں اتنا میں بھی بےچین ہوں، ہم بھی چاہتے ہیں ملک میں ایک مستقل حکومت آئے ، انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا ، حلقہ بندیوں کے حوالےسے الیکشن کمیشن کا مخصوص طریقہ کار ہے ، عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کوہرقسم کی معاونت فراہم کریں گے۔انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے ہم نے صرف معاونت کرنی ہے، ہم یہ توکہہ سکتےہیں جی بتائیں کب کروا رہے ہیں الیکشن۔نگراں وزیراعظم نے غزہ کی صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں موجودہ بحران میں فوری طورپر جنگ بندی ہونی چاہیے، جو کچھ اسرائیل نے غزہ میں کیا کسی بھی قسم کا جواز فراہم نہیں کیاجاسکتا ، غزہ میں فوری جنگ بندی اور لوگوں تک امداد پہنچنی چاہیے۔پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پرالیکشن کمیشن نےکوئی پابندی نہیں لگائی تو ہم کون ہوتے ہیں جوتحریک انصاف پرپابندی لگائیں؟ نگران حکومت کوئی غیرقانونی اورغیرآئینی کام کیسےکرسکتی ہے؟ تحریک انصاف کوالیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی۔لمز کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ لمز کے بچے شرارتیں کرتے رہتے ہیں، میرے جوابات بھی ریکارڈ پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں