0

سعودی عرب میں رونالڈو اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش

سعودی عرب :فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو اور دبنگ خان سلمان خان کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک ساتھ دیکھ کر فینز خوش ہوگئے۔دراصل سلمان خان اپنی آنے والی فلم “ایک تھا ٹائیگر تھری” کی پروموشن کے لیے ریاض میں موجود تھے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔تاہم دونوں اسٹارز نے ریاض میں ایک ساتھ باکسنگ مقابلہ دیکھا جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل بھی ہوئیں۔ سلمان خان اور رونالڈو کی ایک ساتھ بیٹھے اور بات کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد فینز خوش ہوئے جبکہ ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔کسی نے لکھا کہ رونالڈو نے سلمان خان کے قریب سے گزرتے ہوئے اُن کی طرف دیکھا تک نہیں اور دبنگ خان کو اگنور کر دیا۔دوسری جانب سلمان خان کے فینز کا ماننا ہے کہ سلو بھائی نے اپنے پاس سے گزرتے ہوئے رونالڈو کو لفٹ ہی نہیں کروائی جبکہ حقیقت میں دونوں کو ایک ساتھ کھڑے بات کرتے بھی دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں