0

مریم نفیس کی آسٹریلیا میں سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مریم نفیس کی تصاویر کے عقب میں دیواروں پر بنے خوبصورت نقش و نگار دیکھے جاسکتے ہیں۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔مریم نفیس سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیںاس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس 2021 میں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری والدہ مجھ سے یہ بھی کہتی تھیں کہ شادی کے بعد جو چاہو کرلینا لیکن میں جلدی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میرے لیے اپنی پسند کا ایسا شخص تلاش کرنا بہت مشکل تھا جس کی سوچ مجھ سے ملتی ہو۔ـ‘مریم نفیس نے بتایا تھا کہ ’میں نے امان سے شادی اس لیے کی کیونکہ ہم دونوں کی سوچ اور بنیادی اقدار ایک جیسے ہیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں