0

’’اسرائیل نے مصر کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کی امداد بند کرے‘‘اہم خبر آگئی

اسلام آباد : فلسطینی سفارت خانے کے قونصلر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن نادر الترک نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مصر کو خبردار کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی امداد کرنا بند کردے۔ نادر الترک نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں سے اجتماعی انتقام لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر پہلے سے ہی مظالم ڈھارہا ہے اور دنیا کی خاموشی اسرائیل کو اور طاقتور بنا رہی ہے، مصر نے اپنی سرحد سے فلسطینیوں کیلئے امداد بھیجی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق میں8ہزار سے زائد قراردادیں منظور ہوچکی ہیں،اس کے باوجود اسرائیل نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بےدخل کرکے پناہ گزین بنادیا ہے،نادرالترک نے کہا کہ اسرائیلی فوجی اور آباد کار کئی عشروں سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھاتے آرہے ہیں، اب نیتن یاہو اعلان کررہا ہے کہ غزہ کے لوگ علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں4ہزار فلسطینی زخمی ہیں جن میں بہہت بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، اسرائیل جان بوجھ کر معصوم بچوں کو حملوں کا نشانہ بنارہا ہے، مغربی دنیا اسرائیل کی اندھا دھند حمایت کرتی ہے اور کررہی ہے۔نادرالترک نے کہا کہ غزہ میں اس وقت لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں، اسرائیل غزہ میں نہتے عوام پر فضا سے بارود برسا رہا ہے،وہ خود کو عالمی قوانین سے بالاتر سمجھتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک اسرائیل کے حمایتی ملکوں پر دباؤ ڈالیں۔قونصلر ڈپٹی ہیڈ آف مشن نادرالترک کا کہنا تھا کہ اسرائیل بیت المقدس کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، اس نے1994میں الخلیل میں 70فیصد مسجد پر قبضہ کرکے اسےاپنی عبادت گاہ میں تبدیل کیاانہوں نے کہا کہ حضورﷺنے مسجد اقصیٰ پر اسراء المعراج سے پہلے انبیاء کی امامت کی حماس نے اسرائیل کی مسجد اقصیٰ پر قبضے کی کوشش کیخلاف حملہ کیا، اسی لیے حماس نے اپنے حملے کا نام الاقصیٰ فلڈ رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں