0

فلم کیلیے 100 کروڑ کمانا کوئی بڑی بات نہیں، سلمان خان

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ کسی فلم کیلیے 100 کروڑ روپے کا بزنس کرنا اب کوئی بڑی بات نہیں رہی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پنجابی فلم ’موجا ہیے موجا‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر سلمان خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی ناکام ثابت ہونے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں کسی بھی فلم کیلیے 100 کروڑ کمانا بڑی بات نہیں دراصل ہماری نظر 1000 کروڑ روپے پر ہونی چاہیے۔اپنی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بہت توقعات تھیں لیکن یہ صرف 110 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہو سکی، جس طرح فلمیں کمائی کے ریکارڈ توڑ رہی ہیں لگتا ہے کہ 500 کروڑ کمانا اب عام سی بات ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میری پیسگوئیاں اپنی فلموں کیلیے بھی درست ثابت نہیں ہو رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں