0

دنیا کی سب سے بڑی ملی نغموں کی لائبریری

اسلام آباد :اپنے وطن سے محبت کو دنیا کا ہر شخص کرتا ہے لیکن شاید پاکستان ہی ایسا ملک ہے جہاں اپنی پاک سرزمین کی محبت میں شعرائے کرام نے سب سے زیادہ ملی نغمے لکھے اور بے حد مقبول بھی ہوئے۔پاکستان میں ملی نغموں کی لازوال اور شاندار تاریخ رقم ہے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں محقق اور آرکائیوسٹ ابصار احمد نے ناظرین کو پاکستانی ملی نغموں کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔ابصار احمد کے پاس ساڑھے چار ہزار ملی نغموں کا ریکارڈ موجود ہے اس کے علاوہ ان کی تصنیف اور پاکستانی ملی نغموں کی تاریخ ہر تان پاکستان کے نام سے شائع ہوئی ہے جس میں 1911سے لے کر سال2023تک کے تمام ملی نغمے اس میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں