0

مشہور ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا پہنا ہوا کوٹ نیلام کیا جائے گا

امریکا :مشہور ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا پہنا ہوا کوٹ نیلام کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ کوٹ پر اب بھی پانی کے داغ موجود ہیں جو فلم بندی کے دوران لگے تھے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے اس کوٹ کی قیمت 1 لاکھ ڈالرز سے شروع ہونے کی اُمید ہے۔اس کوٹ کو نیلام کرنے والے شخص کے مطابق جمعے کی رات تک 5 افراد پہلے ہی اس حوالے سے پیشکش کر چکے ہیں جس میں سب سے زیادہ 34 ہزار ڈالرز کی پیشکش سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ 47 سالہ کیٹ ونسلینٹ نے یہ کوٹ 1997 کی مشہور ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک میں پہنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں