0

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں زبردست تیزی

اسلام آباد:کاروبار میں زبردست تیزی کے باعث اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 634 پوائنٹس اضافے کے بعد 49300 کی سطح عبور کر گیا ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس میں گزشتہ 5 کاروباری ہفتوں کے دوران تقریباً 8 ہزار سے زائد پوائنٹس یا بیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 534 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 764 پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں