0

ہیٹی: امریکی نرس بیٹی سمیت اغواء

اسلام آباد:ہیٹی میں امریکا سے تعلق رکھنے والی نرس اور اس کی بیٹی کو اغواء کر لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خاتون اور اس کی بیٹی کو جعمرات کی صبح اغواء کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ہیٹی میں 2 امریکی شہریوں کے اغواء کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ ہیٹی کے حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں اور ان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔رپورٹس کے مطابق نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی نرس ایلکس ڈورسین ایک این جی او کے ساتھ مل کر ہیٹی کے لوگوں کے لیے طبی خدمات فراہم کر رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں