0

سنجیدہ نوعیت کے فوجی جرائم میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی آزاد ملٹری اٹارنی کرینگے

امریکا :امریکا میں جنسی حملوں سمیت انتہائی سنجیدہ نوعیت کے فوجی جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی اب آزاد ملٹری اٹارنی کریں گے۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیدن نے اس حوالے سے خصوصی حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔اس سے پہلے متاثرہ فوجیوں کے کمانڈر ہی ان معاملات کی تحقیقات کرتے تھے جن سے یہ اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔ کانگریس نے اس بارے میں سن 2022 میں قانون سازی کی تھی اورصدر بائیڈن کی جانب سے دستخط کے بعد اب اسے قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ یہ قانون ساز ان رپورٹس کے بعد کی گئی تھی جن کے مطابق بعض فوجی کمانڈر اپنے ماتحت متاثرہ اہلکاروں کے کیسز کو سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں