229

فیس بک کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئے انقلاب لانے کی تیاری

فیس بک مستقبل میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئے انقلاب لانے کی تیاری کر رہا ہے۔

میٹا کمپنی جو اب فیس بک کا نیا نام ہے،ایک ایسی واچ کی تیاری میں ہے جو تصاویر اور ویڈیوز لینے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا اسمارٹ واچ کی ایک تصویر لیک کی گئی ہے جس میں یہ ڈیوائس ایپل واچ سے ملتی جلتی نظر آتی ہے۔
اس واچ میں ڈسپلے پر ایک کیمرا موجود ہے، ایپ ڈویلپر اسٹیو موسر نے یہ تصویر کمپنی کی اس ایپ میں دریافت کی جو رے بین اسٹوریز اے آر سن گلاسز کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ایپ کے کوڈ سے عندیہ ملا ہے کہ اس ڈیوائس کو میلان کا نام دیا جاسکتا ہے، جس سے ویڈیوز اور تصاویر لی جاسکیں گی جن کو کسی فون میں ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکے گا۔

فیس بک کی سرپرست کمپنی کی جانب سے پہلے ہی پراڈکٹ کی 3 جنریشن پر کام کیا جارہا ہے جن کو مختلف اوقات میں ریلیز کیا جائے گا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ اسمارٹ واچ 2022 تک متعارف کرا دیں گے لیکن ابھی اس کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔
فیس بک نے رای براڈنگ کے منصوبے کے تحت کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھ لیا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 28 اکتوبر کو کمپنی کا نام تبدیل کرکے ’میٹا‘ رکھا تھا اور اب مذکورہ کمپنی کی زیر ملکیت تمام ایپس اور ویب سائٹس کے اپڈیٹ ورژنز پر ’فرام فیس بک‘ کے بجائے ’فرام میٹا’کا پیغام لکھنا شروع کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے ایک سال قبل ہی اپنی ایپ پر ’فرام فیس بک‘ شامل کیا تھا، اس سے قبل کئی سال تک وہ اپنی پیرنٹ کمپنی کا پیغام نہیں دکھاتا تھا۔

واٹس ایپ کے بعد اب جلد ہی انسٹاگرام، اوکولس اور خود فیس بک کی ایپلی کیشن پر بھی ’فرام میٹا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا۔
کمپنی کے نئے نام سے اس کی ملکیت رہنے والی تمام ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کے نام وہی رہیں گے اور وہ اسی طرح کام کرتی رہیں گی، جسے اب تک کرتی آئی ہیں۔

فیس بک کمپنی کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا کہ ہم نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھ دیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارا نام وہ ہے جو ہم کرتے ہیں، صارفین ورچوئل ماحول میں کام، بات چیت اور گیم کھیل سکیں گے جبکہ نیا نام امیج بدلنے کی کوشش ہے کیونکہ فیس بک اب محض سوشل میڈیا کمپنی نہیں ہے۔

فیس بک کے بانی کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارا برانڈ ایک پراڈکٹ (فیس بک) سے مضبوطی سے جڑا ہوا ہے مگر وقت کے ساتھ توقع ہے کہ ہمیں ایک میٹا ورس کمپنی کے طور پر دیکھا جائے گا۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے 28 اکتوبر کو کمپنی کی ہونے والی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے حوالے سے اعلان کرنے کا منصوبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں