160

مرسڈیز نے جدید ترین کار متعارف کرادی

مرسڈیز کی جانب سے ایک ایسا ہی شاہکار پیش کیا گیا ہے، جس میں ہر چیز جدید سے جدید تر ہے جس کا نام مرسڈیز وژن آواتر (Mercedez Vision Avatar) ہے۔

یہ گاڑی اپنے بیرونی لحاظ کے ساتھ ساتھ اندرونی طور پر بھی منفرد ہے جبکہ اس کار کے فیچرز اسے مزید منفرد بنا رہے ہیں۔

اس فار کا انجن پاور 350 کلو واٹ ہے اور تقریبا 30 ڈگری کی طرف سے ایک طرف منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وژن آواتر ایک مختلف اور منفرد الیکٹرک ڈرائیو ہے جو کہ ہائی وولٹیج بیٹری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ 15 منٹ میں چارج کرسکتی ہے۔

کار میں 110 کلو واٹ ہاور کی کیپیسٹی موجود ہے، جس کی مدد سے وژن آواتر 700 کلومیٹر تک کی الیکٹرک رینج کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گاڑی کے اگلے پہیہ کی طرف اندر کی طرف ایک سینسر موجود ہے جہاں رجسٹرڈ شخص کے ٹچ کرنے سے گاڑی کا دروازہ کھلتا ہے، یہ سینسر سیکریٹ جگہ پر ہوتا ہے یہاں آپ اپنا فنگر پرنٹس کے ذریعے گاڑی کا دروازہ کھول سکتے ہیں۔

وژن آواتر میں موجود پہیہ کچھ اس طرح ہیں کہ ہر پہیہ میں لائٹس نصب ہیں اسی لئے اگر گاڑی الٹے کو ٹرن لیتی ہے، تو بائیں طرف کے ٹائرز بزریعہ لائٹس اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کہ کار بائیں جانب مُڑے گی۔

اسی طرح جب بریک لگانی ہو تو پہیہ لال رنگ کی لائٹس میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس سے یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ گاڑی رُک رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں