134

مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کے نئے نام کا اعلان کردیا

فیس بک اور انسٹاگرام کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرتے ہوئے نئے نام کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا نیٹ ورک کے بانی نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی کمپنی کا نام تبدیل کرتے ہوئے ’میٹا‘ رکھ دیا گیا ہے۔

مارک زکربرگ نے بتایا ہے کہ کمپنی کا نیا نام دراصل فیس بک ایپلیکیشن کا نہیں ہے بلکہ پیرنٹ کمپنی کا نام تبدیل کیا گیا ہے جو کہ پہلے ’فیس بک‘ ہی تھا۔

اس تبدیلی کے بعد اب فیس بک سائٹ یا ایپ اس کمپنی کا مرکز نہیں رہی بلکہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی طرح ایک ذیلی شاخ بن گئی ہے مگر سوشل نیٹ ورک کا نام بدستور فیس بک ہی رہے گا۔

نام میں یہ تبدیلی اس وقت کی گئی ہے جب حالیہ دنوں میں فیس بک کے حوالے سے متعدد انکشافات سے اس کی ساکھ کو دھچکا لگا ہے اور بظاہر اس کا مقصد ساکھ کی ممکنہ بحالی بھی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ری برانڈنگ، فیس بک کی سوشل میڈیا ایپ کو ایک پیرنٹ کمپنی کے ماتحت کئی مصنوعات میں سے ایک کے طور پر پیش کرے گی جو انسٹاگرام، واٹس ایپ، اوکولس اور دیگر کی نگرانی کرے گی۔

مارک زکربرگ میٹا کے سی ای او اور چیئرمین ہوں گے یعنی مکمل کنٹرول ان کے پاس ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں