269

مہنگے پیٹرول سے چھٹکارا: حکومت نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں روس سے معاہدے کے تحت رعایتی نرخوں پر تیل کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران کی وجہ سے مہنگائی ہے، ملک میں سازش کے تحت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کم کی گئی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک 58 فیصد کمی ہوئی ہے۔ حکومت نے بتایا کہ دیامر بھاشا، مہمند سمیئت تمام 5 زیر تعمیر ڈیم وقت پر مکمل ہوں گے، کے الیکٹرک کے ساتھ جلد نیا معاہدہ کرلیں گے، کے الیکٹرک نے حکومت کو 490 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران وزرا نے بتایا کہ سولر کے تین نئے منصوبے لارہے ہیں، سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل کریں گے، سولر سے بجلی بنائیں گے اور دو دراز دیہات میں گرڈ سٹیشنوں کیساتھ 4 میگاواٹ کے سولر پلانٹ لگائیں گے۔ وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ بجلی کے ٹیرف پر حکومت نے ایکشن لیا ہے، 5 برآمدی سیکٹر کو 19 روپے میں فی یونٹ بجلی دی جا رہی ہے، سولر پینل پر ٹیکس ختم کر دیا ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کو 43 روپے کا ٹیرف دیا ہے جبکہ باقی ملک میں 23 روپے ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ نیا معاہدہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں