117

‘مجھے قتل کرانے کے لیے اب پلان سی بنا یا گیا ہے، زرداری نے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسے دئیے ہیں، عمران خان کا آصف علی زرداری پر سنگین الزام

لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےالزام عائد کیا ہے کہ مجھے قتل کرانے کے لیے اب پلان سی بنا یا جا رہا ہے جس کے پیچھے آصف علی زرداری ہے ، آصف زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسے دئیے ہیں۔لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے طاقتور لوگوں نے مجھے قتل کروانے کی سازش کی، مجھے سازش کا پتہ چلا تو ویڈیو بنا کر باہر بھجوا دی، میں نے سازش کرنے والے 4 نام لئے، جو 4 نام لئے ان میں آصف زرداری کا نام بھی آئے گا۔ اب پلان سی بنا ہے جس کا ماسٹر مائنڈ آصف زرداری ہے۔ اس کے پاس چوری کیا گیا بے تحاشا پیسہ ہے، آصف زرداری نے دہشتگرد تنطیم کو پیسے دیئے ہیں، یہ سب مجھے ہرانے اور راستے سے ہٹانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتہ ہونا چاہئے کہ مجھے نقصان پہنچانے کے ذمے دار کون ہیں اور یہ میرے بعد انجوائے نہ کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو پاکستان میں مہنگائی کی فکر نہیں، آصف زرداری نے عوام کا پیسہ لانچوں کے ذریعے بیرون ممالک بھیجا، پاکستان میں دولت کم ہو رہی ہے جبکہ جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ان کی بیرون ممالک دولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں