118

عمران خان غیر متعلقہ ہو چکے، مریم اورنگزیب کا بیان

‎ کراچی( ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان غیر متعلقہ ہو چکے ہیں۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی اور تاریخی قرض عمران خان کی باقیات ہے، یہ وفاق کی حکومت گرانے آئے تھے اور اپنی ہی حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے.عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے کیوں کرائیں کیونکہ عمران خان کا اقتدار ختم ہو گیا ہے؟ یہ اعلان نظام سے نکلنے کا کرتے ہیں اور اُسی نظام سے استعفیٰ دینے کے باوجود تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے، ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے واضح ایجنڈا پر کاربند ہیں، اس ایجنڈے کے ذریعے ہم نے پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دنیا پر قومی ترجیحات واضح کر دی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالات بدل گئے لیکن ایک شخص کا جھوٹ، فسادی ذہن اور ایجنڈا نہیں بدلا ، کوئی فیس سیونگ پی ٹی آئی کے کام نہیں آسکتی کیونکہ عوام ان کے اصلی چہرے سے واقف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں