پیمرانے سینیٹر اعظم سواتی کی الیکٹرانک میڈیا پر ہر قسم کی کوریج پر پابندی عائد کردی 112

پیمرانے سینیٹر اعظم سواتی کی الیکٹرانک میڈیا پر ہر قسم کی کوریج پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سینیٹر اعظم سواتی کی الیکٹرانک میڈیا پر ہر قسم کی کوریج پر پابندی عائد کردی۔ پیمرا کے اعلامیے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی سے متعلق کوئی بھی ٹکر، خبر، بیان یا پروگرام ٹی وی چینلز پر نشر نہیں کیا جا سکے گا، جب کہ اعظم سواتی کی تقریر کو دوبارہ نشر کرنے، انہیں کسی شو میں بطور مہمان بلانے اور بیان یا ٹکر چلانے پر پابندی ہوگی۔ منع کیا جائے. . ٹی وی چینلز نے اعظم سواتی کی راولپنڈی جلسے کی متنازع تقریر بغیر ایڈیٹنگ کے نشر کی، انہوں نے تقریر میں ریاستی اداروں پر متنازع اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ اعظم سواتی کی ریاستی اداروں کے خلاف تقریر نشر کرنا پیمرا آرڈیننس، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے جب کہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات آئین کے آرٹیکل 19 کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

اگر لائسنس یافتہ ادارے قانون کی دفعات اور عدالتی احکامات کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 30 (3) کے تحت ٹی وی چینلز کا لائسنس معطل کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں