181

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر،گھروں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز کی قیمت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ، یوٹیلیٹی سٹورز پر دالیں 48 روپے تک فی کلو مہنگی ہو گئیں، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیااطلاق فوری ہوگا۔ ںوٹیفکیشن کے مطابق کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے کا اضافہ،کالے چنے کی قیمت 172 سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو مقرر ہوگئی، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ، دال مسور کی فی کلو قیمت 270 روپے سے بڑھا کر 310 روپےکر دی گئی۔ سرخ لوبیا کی فی کلو قیمت میں 35 روپے،سرخ لوبیا کی قیمت 235 سے بڑھا کر 270 روپے فی کلو مقرر ہے،ثابت مسور دال کی فی کلو قیمت میں 35 روپے اضافہ کیا گیا،ثابت مسور دال کی فی کلو قیمت 275 روپے سے بڑھاکر 310 روپے مقرر ہوگئی۔ علاوہ ازیں دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 30 روپے بڑھنے سے قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کر دی گئی، یوٹیلیٹی سٹورز پر دال چنا کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہونے سے فی کلو قیمت 190 سے بڑھا کر 220 روپے مقرر کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں