117

مایا علی کی طبیعت نہ سنبھل سکی، خصوصی دعاؤں کی اپیل

لاہور:(نیوزڈیسک)اداکارہ مایا علی کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے ، انہوں نے اپنے مداحوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر ایک صارف نے اْن سے سوال کیا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ آپ کی طبیعت ناساز ہے ، اب آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟۔جواب میں مایا علی نے کہا کہ مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔

ان ریمارکس کے بعد اداکارہ کے مداحوں نے ان کی صحت کیلئے دعا والی پوسٹیں شیئر کرنا شروع کردیں اور کئی مداحوں نے ان کیلئے صدقہ دینے کا بھی کہا ،ایک مداح کا کہناتھاکہ میں ہرنماز میں آپ کیلئے دعاگو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں