133

برطانیہ میں چائے اڈہ کیفے شروع کرنے والا پہلا پاکستانی جس کا کاروبار ہفتوں میں ہی چل پڑا

لندن (نیوز ڈیسک )لندن میں ایک پاکستانی نوجوان نے چائے کا ہوٹل کھول کر اپنے کاروبار کی جھلک سب کے سامنے پیش کر دی جو کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ نوجوان کا نام شفیق ہے اور یہ وہی شخص ہیں جنہوں نے سُرخ

فون باکس میں بریانی کیفے کھولا تھا۔ واضح رہے کہ شفیق اُس وقت اخبارات کی سرخیوں میں آئے جب انہوں نے مشہور سرخ فون باکس کا استعمال کرتے ہوئے لندن میں بریانی کیفے کھولا تھا۔ لیکن سرخ فون باکس کا کاروبار ختم کرنا پڑا۔ مقامی کونسل اور انگلش ہیریٹیج کی جانب سے ریگولیٹری مسائل کی وجہ سے ٹیک اوے سروس جاری رکھنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث فون باکس کا کاروبار بیچنا پڑا۔ لیکن 26 سالہ شفیق نے ہار نہ مانی اور نئے جزبے کے ساتھ لاہوری ٹرک آرٹ سے مزین اور وائٹ سٹی بس سٹیشن کے بالکل ساتھ واقع چائے اڈہ شروع کیا اور چلتے ہی چھا گیا۔ باہر پاکستانی ٹرک آرٹ میں سجی ہوئی رنگ برنگی کرسیاں رکھی گئی ہیں جو کہ عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہی ہیں۔ شفیق نے اپنے چھوٹے سے چائے کیفے میں بہت شانداز انتظام کر رکھا ہے اور بہت خوبصورت انداز سے چیزیں ڈیکوریٹ کی ہیں جو آنے والے لوگوں کے موڈ کے خوشگوار بنا دیتی ہیں۔ دکان کی چھت کو پاکستانی ٹرک آرٹ چھتریوں سے سجایا گیا ہے جبکہ کرسیاں اور میزیں لاہور سے لائی گئی ہیں اور ہر میز پر صارفین کے لئے لوڈو گیمز ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفیق نے کہا کہ وہ اپنے کیفے کے کھلنے کے ایک ہفتے میں

گاہکوں کا رش لگ گیا اور ساتھ ہی کسٹمرز کی جانب سے ملنے والے ردعمل سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں