171

کورونا کی چوتھی لہر پنجاب میں اپنے پنجے گاڑ رہی ہے: حمزہ شہباز

لاہور: (نیوزڈیسک) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلسل ایک ہفتے سے روزانہ ایک ہزار نئے کورونا وائرس کیسز تشویشناک ہیں، کورونا کی چوتھی لہر پنجاب میں اپنے پنجے گاڑ رہی ہے۔

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کو جنگی بنیادوں پر ویکسینیشن کرنی چاہئے، پنجاب حکومت کی توجہ بڑے شہروں کے ساتھ چھوٹے شہر اور گاؤں دیہات پر بھی ہونی چاہئے، عوام سے بھی التماس ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز کا خیال رکھیں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نمائشی دعوؤں کے بجائے کام کر کے دکھائے، یہ معاملہ عوام کی صحت اور زندگی کا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں