0

بارشیں ابھی تھمی نہیں مزید ہونگی ،گرد آلود ہوائیں،بادل بھی برسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے اور گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔. پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں 10 سے 11 مئی تک بارش متوقع ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں بارشوں کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں 164 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔ اپریل 2024 میں کل 69.3 صفر ملی میٹر بارش ہوئی تھی، اس سے پہلے اپریل 1983 میں 55.8 صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں