0

فیصل آباد: 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے تک سستا ہوگیا

فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے کی کمی کے بعد 2000 سے فروخت ہونے لگا، فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس پر شہریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کے مطابق پہلے آٹا 150 روپے کلو تھا، اب 100 روپے ہے، اگلے سیزن تک اس کی قیمت مقرر کریں، گھی کی قیمت بھی کم از کم 100 روپے کم کریں۔ ملا ہوا آٹا بھی 160 روپے سے کم ہو کر 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔مل مالکان کے مطابق گندم کی قیمت بہت نیچے آگئی ہے، من 28 یا 2900 روپے میں مل رہا ہے، جس سے آٹے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، اس کا فائدہ غریب آدمی کو مل رہا ہے۔ دوسری جانب آٹے کے پچاس کلو تھیلے کی قیمت 1500 روپے ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں