0

معافی نہیں مانگیں گے ، اداروں کو حدود میں کام کرنا ہو گا ، تحریک انصاف نے ختمی فیصلہ کرلیا

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی۔تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہم 9 مئی کو پرامن احتجاج کریں گے جس کی قیادت ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے امریکی مداخلت کے الزام کا مقصد امریکا سے تعلقات خراب کرنا نہیں تھا۔ پاکستان میں امریکی مداخلت کا الزام بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی سطح پر اٹھایا گیا۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے اس حکم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی جماعت کو جیتی گئی نشستوں سے زیادہ نشستیں نہیں دی جاتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں