0

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟اسلام آباد ہائی کورٹ بشریٰ بی بی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔جیل حکام نے گنجائش کی کمی اور سیکیورٹی مسائل کے باعث جیل منتقل نہ کرنے کا موقف اختیار کیا تھا۔2 مئی کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کو کب کس کیس میں سزا ہوئی؟بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور عدت نکاح کیس میں، توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری اور عدت نکاح کیس میں 3 فروری کو سزا سنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں