0

میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی؟

پاکستان کی نامور گلوکارہ میڈم نور جہاں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا اور وہ تقسیم ہند سے قبل سب سے زیادہ مطلوب نوجوان فنکار تھیں۔حال ہی میں میڈم نور جہاں کی بیٹی نازیہ اعجاز خان ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان نظر آئیں جس میں ان کی والدہ کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس شو میں میڈم نور جہاں کے شوبز کیریئر اور ان کے بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔شو کے میزبان اور فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے انکشاف کیا کہ میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو صرف پاکستان اور اپنے ہم وطنوں کے لیے چھوڑ دیا۔میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں کہا کہ ‘میں اسی جگہ واپس جاؤں گی جہاں میں پیدا ہوئی تھی’۔بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد میڈم نور جہاں نے اپنے شوہر کے ساتھ لاہور میں ‘شاہ نور’ اسٹوڈیو قائم کیا اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بالکل نئی تحریک شروع کی۔انہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے پنجابی اور اردو میں لاتعداد ہٹ گانے گائے ہیں اور انہیں ‘ترنم کی ملکہ’ کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں