0

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، ملکی معیشت کے لیے زبردست خبر آگئی

اسلام آباد: پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، سرمایہ کاری کا حجم 311.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ ہوا ہے اور مارچ 2024 میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ ہوا ہے۔مارچ 2024 میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 258.04 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 169.91 ملین ڈالر تھی۔اسی طرح کل غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی واضح اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 172.6 ملین ڈالر کے حجم سے 311.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے زمرے میں ترسیلات زر کی آمد اور اخراج میں بھی نمایاں بہتری آئی، جو بالترتیب 330.15 ملین ڈالر اور 72.11 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ترسیلات زر میں اضافہ اس حقیقت کی وجہ سے دیکھا گیا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو اپنے منافع کو واپس بھیجنے کی اجازت دی گئی جو کہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا کیونکہ ماضی میں غیر ملکی کمپنیوں کو اپنے منافع کو واپس بھیجنے کی اجازت نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے کتراتی تھیں۔ .براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی وجہ سے ہے، سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے زیر اثر اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت مختصر عرصے میں پاکستان اقتصادی راہ پر گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں