0

اللہ کے بعد صرف شریف فیملی سے امید ہے: عمر اکمل

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔عمر اکمل نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے مریم نواز اور نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا کہ کرکٹر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے بجائے ان سے ملاقات کیوں کی؟جس کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ لوگوں کے ذاتی تعلقات ہیں، میں شریف خاندان سے کسی ملاقات کے لیے نہیں گیا، مریم نواز، شہباز شریف اور نواز شریف سے ملاقات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مجھے وقت دیا۔کرکٹر کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں مسائل آئے، کیس جیت گیا تھا لیکن پھر بھی کرکٹ نہیں مل رہی، کچھ لوگ میرے ساتھ بہت پرسنل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کے پاس درخواست لے کر گیا، انہیں اپنی کارکردگی دکھائی، اللہ کے واسطے مجھے شریف خاندان سے امید ہے۔مڈل آرڈر بلے باز نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ لوگ میرے مسائل جلد حل کر لیں گے اور اگر مجھے موقع ملا تو میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں