0

وزیر خزانہ کی برطانوی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی وزیر برائے ترقی اینڈریو مچل نے ملاقات کی۔ملاقات میں تعلیم، صحت، مالیاتی شعبوں میں طویل المدتی شراکت داری کا اعتراف کیا گیا اور پاکستانی وزیر نے برطانوی وفد کو پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیر خزانہ نے برطانوی وزیر کا اگست میں طے شدہ دورہ پاکستان پر پیشگی خیرمقدم کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر نے عالمی بینک کے زیر اہتمام “تیز نتائج اور بڑے اثرات پر گول میز کانفرنس” میں شرکت کی، جس میں انہون نے کہا کہ پاکستان عالمی بینک کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان 2047 تک اعلیٰ متوسط ​​آمدنی والا ملک بن جائے گا۔کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پر واضح روڈ میپ پیش کیا، پاکستان کی معیشت 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عالمی بینک کی ماحولیاتی تبدیلی، ڈیجیٹلائزیشن اور انسانی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں