0

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سیگو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار جاں بحق جب کہ ایک لڑکی بھی جاں بحق ہوگئی۔ڈی آئی خان کے علاقے سگو روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے ایک لڑکی بھی جان کی بازی ہار گئی، جب کہ ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس افسر ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں