0

یہ حکومت 5 مہینے حکومت پوری کر لے بڑی بات ہے، فواد چوہدری نے بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس حکومت کے لیے اپنی حکومت کے 5 ماہ پورے کرنا بڑی بات ہے۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں درجہ حرارت کو نیچے لانے کی ضرورت ہے، اتنا ہی ہے۔ لڑائی ہوئی تو ملک کو نقصان ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب آگے بڑھنے کی دعا ہی کر سکتے ہیں، تحریک انصاف کے بانی کو جیل میں رکھ کر درجہ حرارت کم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا یہ حال ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، جب آپ اپنے ہی لوگوں کو قائل نہیں کر پا رہے تو دوسروں کو کیسے کہیں گے کہ یہاں سرمایہ کاری کریں۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا۔ کیا آپ کو اب بھی گرفتاری کا خطرہ ہے؟ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت خطرہ رہتا ہے، میں چار بار جیل کاٹ چکا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں