0

عید کے بعد کاروبارکے پہلے روز ہی ڈالرسستا،ایک ڈالر کتنے کار ہ گیاآج کے ریٹ آپ کا دل خوش کردینگے ، زبردست خبر آگئی

عید کی تعطیلات کے بعد ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری، انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 277.94 سے کم ہو کر 277.80 پر آگیا۔ عید کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور مزید گرنے کا امکان ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق یورو بانڈز میں 1 ارب ڈالر کی ادائیگی کے باوجود روپے کی قدر مستحکم ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 14 پیسے کم ہو کر 277.80 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277.95 پر بند ہوا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت سے منفی زون میں چلی گئی، کے ایس 100 انڈیکس 57 پوائنٹس کی کمی سے 70 ہزار 257 پوائنٹس پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں