0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو کہا تھا کرکے دکھایا 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 300 روپے کمی کا عندیہ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 300 روپے کمی کا عندیہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معاشی اشاریوں میں بہتری پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، بجلی کے نرخوں میں کمی اور مہنگائی سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔. وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت بڑے بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو تسلیم کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 70 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایشیا اور پیسیفک ریجن کے اقتصادی و سماجی سروے نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کو بہترین قرار دیا ہے۔ سال کے دوران شرح نمو 2 فیصد سے بڑھ کر 2.3 فیصد ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے، معیشت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے اقتصادی پروگرام سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی، پاکستانی عوام کو اپنے وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں