0

بہت کوششیں کی گئی کہ خان صاحب کو کسی ڈیل پر مجبور کیا جائے، مگر وہ ڈیل نہیں کرتے: بیرسٹر گوہر نےاور کیاکچھ کہہ دیا ؟جانیں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو ڈیل پر مجبور کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن الحمدللہ خان صاحب ڈیل نہیں کرتے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سلیم خان صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ زیادتی ہوئی، خان پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، جن کے کوئی ثبوت نہیں۔ تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے، استغاثہ نے خود عدالت میں اعتراف کیا، جو فیصلے دیے گئے وہ پائیدار نہیں تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 دن میں 3 فیصلے آئے اور سزائیں سنائی گئیں، خیال تھا کہ خان صاحب کافی دیر تک اندر جائیں گے، ججز 14، 14 گھنٹے کیس کی سماعت کرتے تھے اور صرف 10 منٹ کا وقفہ ہوتا تھا۔ . انہوں نے جرح نہیں ہونے دی، ہمیں ثبوت پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، میں نے اس سے زیادہ ظالمانہ کیسز نہیں دیکھے۔ جس میں 2، 2 دن کی سزا سنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں