0

ثانیہ مرزا نے عید کہاں اور کیسے منائی؟جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

مشہور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر عید الفطر کی تصویر شیئر کی ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی کو عید کے موقع پر اپنی چھوٹی بہن، بہنوئی، والد اور والدہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹس میں تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے اس عید پر ہلکے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے جبکہ اذہان مرزا ملک اپنی والدہ کے ساتھ ملتے جلتے کرتہ اور پاجامہ پہنے ہوئے ہیں۔دوسری جانب ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے گلابی جب کہ ان کی والدہ نے میرون رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی طلاق کے بعد یہ پہلی عید ہے۔ اذہان مرزا ملک نے یہ عید اپنی والدہ کے ساتھ بھارت میں منائی ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ سال سے گردش کر رہی تھیں جب کہ رواں سال کے آغاز میں ثانیہ مرزا کے والد نے اپنی بیٹی کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا اور شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں