0

بانی پی ٹی آئی کب تک رہا ہو جائیں گے؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا،کھلاڑیوں کے لئے اہم خبر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک جیل سے باہر آجائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ورکنگ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہو جائیں گے۔ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کام کر رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 13 اپریل کو پشین میں احتجاجی ریلی نکالیں گے۔جبکہ گجرانولہ میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ احتجاجی ریلی نکالیں گے۔ ان ریلیوں کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور چھینا گیا مینڈیٹ واپس حاصل کرنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے شہریار آفریدی کے بیان سے شکایت ہے۔ انہیں جلسے کی بجائے پارٹی پلیٹ فارم پر اپنا موقف پیش کرنا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں