0

عیدالفطر پر وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو اپریل کے مہینے کے بجلی کے بلوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی ہے، مجموعی کمی سہ ماہی اور ڈالر کے حساب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 92 پیسے جبکہ فیول کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی کی گئی۔اویس لغاری نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے کم ہو کر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی، بجلی کے بلوں میں 1 روپے 68 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیپرا ہر سال کے آغاز میں پورے سال کے لیے ‘ریفرنس ٹیرف’ کا تعین کرتا ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ایک ماہ میں بجلی کی پیداواری لاگت کا تعین کرتی ہے، ایندھن کی قیمت میں کمی پر صارفین کو قیمتوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں